May 12, 2020 06:52 pm
views : 252
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan's coronavirus cases reach 32,674 with 724 deaths
لاہور، لاک ڈاؤن کھلتے ہی کورونا کیسز میں اضافہ، مزید 39 افراد جاں بحق
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1140 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 11 ہزار 869، سندھ میں 12 ہزار 17، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 875، بلوچستان میں 2 ہزار 61، گلگت بلتستان میں 457، اسلام آباد میں 716 جبکہ آزاد کشمیر میں 86 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سندھ میں 200، پنجاب میں 211، خیبر پختونخوا میں 257، گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 27 اور اسلام آباد میں 6 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
کورونا وائرس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف ڈاکٹر علی ارسلان کا کہنا تھاکہ کورونا وائرس انفلوانزا کی ایک قسم ہےاور اب اس کی شدت بڑھ گئی ہیں جبکہ پوری دنیا میں اس کیلئے انتظام کیا گیا ہے اور نشاہدہی بھی کردی گئی ہے۔