May 12, 2020 06:54 pm
views : 263
Location : Domestic Place
Islamabad- Burying 18th amendment not policy of government, FM Qureshi
اسلام آباد، سندھ جائیں گے، لوہا منوائیں گے، تیاری کرلو، آرہے ہیں، شاہ محمود قریشی
ایوان بالامیں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا پر حکومتی پالیسی واضح ہے، پالیسی میں کوئی کنفیوژن نہیں ہے جو پالیسیاں نافذ کی گئی ہیں اس میں تمام جماعتوں کا ان پٹ شامل ہے، لاک ڈاؤن کوورنا سے بچاؤ کی حکمت عملی کا محض ایک جزو ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پورا پاکستان ہمارا ہے۔وزیرا عظم کی اشرافیہ کے لاک ڈاون کرنے کا غلط مطلب لیا گیا جو اشرافیہ لاک ڈاؤن کی بات کرتی ان کے پاس وسائل ہیں، پسا ہوا طبقہ بھوک سے مر جائے گا ان کے پاس وسائل نہیں۔