May 12, 2020 06:58 pm
views : 246
Location : Domestic Place
Karachi- Social distancing become more difficult in Shelter homes
کراچی، صارم برنی ٹرسٹ کا عملہ شیلٹر ہوم میں موجود بچوں اور خواتین کو یقینی طور پر صابن سے ہاتھ اور منہ دھونے کی ترغیب دینے لگا
سماجی بہبود کے ادارے بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے سے باہر نہیں، جن میں صارم برنی ٹرسٹ بھی شامل ہے، صارم برنی ٹرسٹ جو کہ لاوارثوں کی دیکھ بھال اور معاشرے کی بے سہارا اور مجبور خواتین اور بچوں کو پناہ دیتا ہے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کی تدابیر کرنے میں مصروف ہے لیکن ان تدابیر میں پیش آنے والی مشکلات کو بیان کرتے ہوئے صارم برنی نے بتایا کہ
صارم برنی ٹرسٹ کا عملہ باقاعدہ انفرادی طور پر شیلٹر میں موجود خواتین کو یقینی طور پر صابن سے ہاتھ اور منہ دھونا سکھاتا ہے۔
اسٹاف کی جانب سے شیلٹر ہوم میں موجود پناہ گزین کو شوشل ڈسٹینسنگ کے طریقے اور ماسک کا استعمال سکھایا جارہا ہے لیکن افسوس کے ساتھ اس شیلٹر ہوم میں سوشل ڈسٹینسنگ کا اقدام بہت مشکل ہوتا جارہا ہے اس مسئلے پر بات کرتے ہوئے وہاں رہنے والی ایک خاتون نے بتایا کہ
ٹرسٹ کی عمارت چھوٹی ہونے اور شیلٹر ہوم کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے صارم برنی اور عالیہ برنی کی کورونا وائرس سے بچاؤ کی انتھک کوششیں بھی انہیں ہائی رسک سے باہر نہیں کرسکیں۔
بڑی تعداد میں خواتین بچے اور بچیاں دن میں کئی بار کھانے کے اوقات سے لے کر کھیل کود کے دوران دوسرے سے قریب رہتے ہیں جو کہ ایک انتہائی خطرناک صورتحال ہے۔
صارم برنی نے اس صورتحال میں حکومت سندھ سے اپیل بھی کرچکے ہیں۔