May 12, 2020 08:00 pm
views : 270
Location : Domestic Place
Karachi- World Nurses day, Nurses Protest
کراچی، انسانیت سے سرشار مسیحائی کرنے والی نرسیں عالمی دن کے موقع پر بھی اپنے حقوق کیلئے سراپا احتجاج
کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے ان دنوں نے احساس دلایا ہے کہ نرسز دنیا کے لیے کس قدر ضروری ہیں۔نرسنگ کے مقدس پیشے کی بنیاد ایک اطالوی خاتون فلورنس نائیٹ اینجل نے سنہ 1860 میں رکھی۔ نرسوں کا عالمی دن اسی عظیم خاتون کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے یوم پیدائش پر منایا جاتا ہے۔
کراچی پریس کلب کے باہر اپنے حقوق کیلئے سراپا احتجاج نرسز کا کہنا تھا کہ
عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 2 کروڑ 80 لاکھ افراد نرسنگ کے شعبے سے منسلک ہیں اس کے باوجود دنیا کے طبی نظام کو سہارا دینے کے لیے مزید 59 لاکھ نرسز کی ضرورت ہے۔اس وقت دنیا بھر میں ہر 1 ہزار کی آبادی کو صرف 3 نرسز اور (یا) مڈوائفس دستیاب ہیں۔
پاکستان میں نرسنگ کے شعبہ کی بنیاد سابق وزیر اعظم پاکستان کی اہلیہ بیگم رعنا لیاقت علی خان نے رکھی تھی جو خود بھی سندھ کی گورنر رہیں۔
اکنامک سروے آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 62 ہزار 651 نرسیں ہیں اور 10 ہزار آبادی کے لیے صرف 5 نرسیں ہیں۔
پاکستان نرسنگ کونسل کے مطابق ملک بھر میں نرسنگ کی بنیادی تربیت کے لیے 162 ادارے قائم ہیں۔ ان اداروں سے سالانہ 18 سو سے 2 ہزار رجسٹرڈ خواتین نرسز، 12 سو مڈ وائف نرسز اور تقریباً 300 لیڈی ہیلتھ وزیٹر میدان عمل میں آتی ہیں۔