May 13, 2020 06:30 pm
views : 223
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan sees biggest one-day spike with 2,255 new COVID-19 cases
کراچی، کورونا مزید اکتیس جانیں نگل گیا، ایک ہی دن میں دو ہزار دو سو پچپن افراد کورونا کا شکار، متاثرین کی مجموعی تعداد چونتیس ہزار تین سو چھتیس تک جاپہنچی
لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث کورونا کیسز بڑھنے لگے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ایک ہی دن سب سے زیادہ 2 ہزار 255 رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 34 ہزار 336 ہو گئی۔
پنجاب 13 ہزار 225، سندھ 12 ہزار 610، خیبرپختونخوا 5 ہزار 21 اور بلوچستان میں 2 ہزار 158 کیسز سامنے آئے جن میں سے 8 ہزار 812 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے چیلنج کا جب آپ سامنا کررہے ہوتے ہیں تو تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ ہونا ضروری ہوتا ہے جس کے نتیجے میں ایک حکمت عملی مرتب کی جاتی ہے۔