اسلام آباد، ماسک باہر اسمگل ہوئے جس سےخریداری مشکل ہوئی، چیئرمین این ڈی ایم اے
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ این ڈی ایم اے نے 154 ٹن طبی سامان چین سے منگوانے کے لیے 11 پروازیں چلائیں، پی آئی اے اور ایئر فورس کے جہاز باہر سے سامان لائے، چین سے چیزیں مڈل ایسٹ اور یورپ کے ممالک نے آرڈر دے دیے، چین میں طبی سامان کی خریداری میں ہمیں دشواری ہونے لگی تھی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے نے سب سے زیادہ پیسہ چین بھیجا، چین میں سفارت خانے میں چین سے خریداری کے لیے بھی کمیٹی قائم کی، خریداری کی کمیٹی ہر چیز پر مزاکرات کر کے خریداری کرتی ہیں، کوشش کی گئی کہ خریدی گئی ہر چیز شفاف ہو اور سامان پائیدار ہو،
چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ پی پی آئی 64 ڈالرز کی تھی اب مقامی طور پر 5 سو کا ہے اور چین سے آنے والا این 95 ماسک ڈھائی سو روپے میں ملنا شروع ہو گیا ہے جبکہ سرجیکل ماسک 9 روپے کا ہو گیا ہے۔