اسلام آباد، شہباز شریف کیخلاف جو شواہد ہیں ان سے بچنا آسان نہیں، شہزاد اکبر
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کی وطن واپسی ہوچکی، وہ نیب کے سامنے بھی پیش ہو رہے ہیں۔ نیب نےشہبازشریف کیخلاف 10سالہ دوراقتدارکی تحقیقات کیں۔
شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ 10سال کےدوران شریف خاندان کےاثاثوں میں اضافہ ہوا۔ اثاثوں میں ہوشربااضافےکی وجہ ٹی ٹیزہیں۔ غریب ملازم جوکبھی کراچی نہیں گئےان کوکروڑوں روپےبھیجےگئے۔ کبھی پاپڑوالےاورکبھی سیکریٹری کےاکاؤنٹ میں پیسےآئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا وہ اپنے بچوں کے معاملات کے ذمہ دار نہیں۔ شہبازشریف نے متعدد کمپنیاں اپنے ملازمین کے نام سے بنوائی۔ ملازمین کےنام پربنائی گئی کمپنیوں میں اربوں روپےمنتقل ہوئے۔ جن کےنام پرکمپنیاں بنائی گئیں ان کی تنخواہ 18 سے 60 ہزارتک ہے۔