May 13, 2020 08:03 pm
views : 221
Location : National Assembly
Islamabad- If Tiger Force is formed, its job will be to carry out funerals, says Shahid Khaqan Abbasi
اسلام آباد، ٹائیگر فورس بنی تو اس کا کام جنازے اٹھانا ہوگا، شاہد خاقان عباسی
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہاں شوقیہ ٹیسٹ ہورہے ہیں، کچھ دن پہلے ایک وزیر نے کہا کہ روزانہ 40 ہزار ٹیسٹ ہورہے ہیں، کل وزیر خارجہ نے بتایا کہ 20 ہزارکی کیپسٹی ہے، کون ٹھیک کہہ رہاہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف ایک بات بتادیں کہ موجودہ حکومت کی کورونا وائرس کے خلاف حکمت عملی کیا ہے، وزیراعظم نے 12 خطاب کئے ہیں کہا لاک ڈاؤن نہیں لگاؤں گا، لگایا پھر کہتے ہیں نرم کردیا، وزیراعظم بتائیں اشرافیہ کون ہے جس نے لاک ڈاؤن کردیا، وزیراعظم نے جس دن لاک ڈاؤن نہ کرنے کا اعلان کیا اس دن ان کے گھر کے باہر کرفیو لگا ہوا تھا۔