May 13, 2020 08:04 pm
views : 225
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan Film Industry Famous Actor Allauddin's 37th Death Anniversary
کراچی،پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار علاؤ الدین کی آج 37 ویں برسی
علاؤ الدین پاکستانی فلم انڈسٹری کا اہم نام جو 1923 کو ایک کشمیری خاندان میں پیدا ہوئے ۔ علاؤ الدین نے درجنوں اردو اور پنجابی فلموں کو اپنی جاندار اداکاری سے یادگار بنادیا۔ انہوں نے فنی کیئرئیر کا آغاز 1942ء میں سنجوگ نامی فلم میں اداکاری سے کیا تاہم انہیں شہرت فلم میرا سے ملی جس میں انہوں نے دلیپ کمار اور نرگس کے ساتھ اہم کردار ادا کرے۔ پنجابی فلم پھیرے میں ولن کا کردار ادا کیا جو یادگار بن گیا۔
اس حوالے سے سینیئر اداکارہ زیبا شہناز کا کہنا تھا کہ علاؤ الدین نہایت عمدہ اداکار تھے۔ آج کا دن ایک بہت بڑے برصغیر کے نامور اداکار کی برسی کا دن ہے وہ آج ہم میں نہیں ہیں لیکن ان کی یادیں ہمارے ساتھ ہیں۔
کہاں سے آئیں ہیں یہ جھمکے کے متاثر کن ڈائیلاگ نے ان کو بام عروج پر پہنچادیا۔
علاؤ الدین کی بطور بہترین اداکار کئی پنجابی فلمیں سپر ہٹ ہوئیں انہوں نے 319 فلموں میں کام کیا جن میں 194 اردو اور 125 پنجابی تھیں۔
علاؤ الدین کو 8 مرتبہ نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ 13 مئی 1983ء کو طویل علالت کے بعد وہ اس جہاں فانی سے کوچ کرگئے۔