May 13, 2020 08:05 pm
views : 221
Location : different areas
Karachi- Lockdown eased, people rush to markets, Zainab Market sealed
کراچی، لاک ڈاؤن میں نرمی، عوام کا بازاروں میں رش، تل دھرنے کی جگہ نہیں، ایس او پیز کی دھجیاں اڑادی گئیں، زینب مارکیٹ کو سیل کردیا گیا
کراچی شہر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عائد کئے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی کا عوام نے ناجائز فائدہ اٹھانا شروع کردیا ہے۔شہر میں بازار اور مارکیٹس کھل گئی ہیں جہاں لاک ڈاؤن میں اس نرمی سے دکاندار خوش تھے وہیں گاہکوں نے بھی کرونا وائرس کی پرواہ کیے بغیر بازاروں کا رخ کیا۔
اس حوالے سے ایک شہری کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر کوئی عملدرآمد نہیں ہورہا۔
بازار میں رش ویسا ہی تھا جیسے کرونا وائرس کی وبا سے پہلے ہوا کرتا تھا۔ عید بھی آرہی ہے اور لوگ گھروں میں بند تھے، دکانیں بھی بند تھیں تو سبھی کو موقع مل گیا خریداری کرنے کا
بازاروں میں رش کے ساتھ عوام کی جانب سے احتیاطی تدابیر خصوصاً سماجی فاصلوں کے اصول کی سراسر خلاف ورزی کی گئی۔
دوسری طرف حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر کراچی کی معروف مارکیٹ زینب مارکیٹ کو سیل کردیا گیا۔