May 13, 2020 08:09 pm
views : 221
Location : different areas
Karachi- Watermelon is a blessing of Allah for the fasting people
کراچی، روزے داروں کیلئے اللہ کی نعمت تربوز، ہر گھر کے دسترخوان کی زینت
ماہ رمضان میں تربوز اللہ تعالیٰ نے روزے داروں کیلئے ایک نعمت عطا کی ہے۔ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی فٹ پاتھ پر ڈھیروں کی شکل میں تربوز نظر آتے ہیں۔ تربوز فروخت کرنے والے یہ پھل تول کر فروخت کرتے ہیں اور پھر خریدنے والوں کے تو مزے ہیں کہ کاٹ کر جب تک لال نہ نکلے قیمت ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔
تربوز فروخت کرنے والے ایک ریڑھی والے نے بتایا کہ
شہر میں کورونا وائرس کی وجہ سے محدود خرید وفروخت کے نتیجے میں بیشتر نوجوان اپنا اصل کاروبار چھوڑ کر تربوز بیچ رہے ہیں۔
ایسے ہی ایک نوجوان نے بتایا کہ
شدید گرمی میں تربوز جب گھر پہنچتا ہے تو خواتین بھی اس پھل کو انجوائے کرکے اسے طرح طرح کے مختلف انداز میں کاٹ کر دستر خوان کی زینت بناتی ہیں تو کبھی گرائنڈ کرکے مشروب کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔