May 14, 2020 05:14 pm
views : 244
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus death toll jumps to 770 in Pakistan, 35,788 persons infected
کراچی، ملک بھر میں کورونا مزید 33 جانیں نگل گیا، ہلاکتوں کی تعداد 770 ہوگئی جبکہ کورونا متاثرین کی تعداد 35 ہزار 788 تک پہنچ گئی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1452 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 13 ہزار 561، سندھ میں 13 ہزار 341، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 252، بلوچستان میں 2 ہزار 239، گلگت بلتستان میں 482، اسلام آباد میں 822 جبکہ آزاد کشمیر میں 91 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں 234، پنجاب میں 223، خیبر پختونخوا میں 275، گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 27 اور اسلام آباد میں 6 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس کے حوالے سے میک آرٹسٹ زینب عارف کشمیری کا کہنا تھا کہ دور حاضر میں نوجوان نسل میں سوشل میڈیا کا استعمال زیادہ ہوگیا ہے۔ اسی لئے لاک ڈاؤن کے دوران میں بھی سوشل میڈیا کا استعمال کررہی ہوں اور آرڈر اور بکنگ وغیرہ بھی سوشل میڈیا پر ہی ممکن ہوجاتی ہے۔