اسلام آباد، سینیٹ میں چین سے اظہار یکجہتی اور اظہار تشکر کی قرارداد متفقہ طور پر منظور، پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہو، جس میں چین سےاظہار یکجہتی اوراظہار تشکر کی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی، قراردادراجہ ظفر الحق نے پیش کی۔
قرارداد میں کہا گیا کہ کورونابحران میں پاکستان کی معاونت اور مددکرنےپرچین کاشکریہ اداکرتےہیں، چین نےپاکستان کو طبی سامان ،ڈاکٹرز کے لئےحفاظتی سامان بھیجا۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پاکستان اورچین ملکرمشترکہ دشمن کوروناکامقابلہ کر رہے ہیں، چین کےخلاف پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں۔