May 14, 2020 05:27 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Islamabad- Federal Education Ministry failed to create harmony in the provinces
اسلام آباد،بڑوں کی بیٹھک بے نتیجہ، وزرائے تعلیم ایک پیج پر نہ آسکے
وفاقی
وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ نویں اور گیارہویں جماعت کا امتحان
نہیں ہوگا، جن کے پاس نویں اور گیارہوں کا نتیجہ ہے، اُنہیں دسویں اور
بارہویں میں پروموٹ کردیاگیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ چار کیٹگریز کے طالب علموں کے لیے
ستمبر اور نومبر کے درمیان امتحان لیا جا سکتاہے، گیارہویں کے نتائج سے
غیرمطمئن طالبعلم اور جو چند مضامین میں ہی پاس ہوئے وہ امتحان دے سکیں گے۔
جو چالیس فیصد سے زیادہ مضامین میں فیل ہوئے وہ بھی اسپیشل امتحان دے سکیں
گے۔ اسپیشل امتحان کے خواہشمند یکم جولائی تک اپنے بورڈ کو آگاہ کردیں۔
قبل ازیں شفقت محمود کی زیر صدارت تمام صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا۔ جس میں بنیادی فیصلے کئے گئے تاہم وفاقی وزارت تعلیم صوبوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی، چاروں صوبائی وزرائے تعلیم کی بیٹھک کوئی رنگ نہ لائی۔