May 14, 2020 05:46 pm
views : 239
Location : different areas
Karachi- Chicken price hike in Ramadan
کراچی،ماہ صیام میں بھی ناجائز منافع خور سرگرم، چکن کے دام بڑھادئیے گئے ، عوام پریشانی میں مبتلا
رمضان المبارک میں بھی ناجائز منافع خور باز نہ آئے اور چکن کے پرائس میں اچانک اضافہ کردیا۔ مرغی کے گوشت میں اچانک اضافے سے غریب عوام پریشان ہوگئی ۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں اچانک ایک سو بیس روپے اضافے کے بعد مرغی کا فی کلو گوشت دوسو چالیس روپے فی کلو سے بڑھ کر تین سو ساٹھ روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔
ایک شہری کا کہنا تھا کہ
اس ضمن میں متعلقہ سرکاری عملہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہا جس کی وجہ سے منافع خور دیدہ دلیری سے اپنے من مانے دام عوام کی جیبوں میں ڈاکہ ڈال کر وصول کررہے ہیں۔