May 14, 2020 05:49 pm
views : 234
Location : different areas
Karachi- trend of online education began to grow after continuous closure of educational institutions
کراچی، لاک ڈاؤن میں تعلیمی اداروں کے مسلسل بند ہونے سے طلباء پریشان، آن لائن تعلیم کا حل ڈھونڈ نکالا
مستقبل کے معماروں نے تعلیمی اداروں کے مسلسل بند رہنے کے بعد آن لائن تعلیم حاصل کرنے کیلئے جدوجہد تیز کردی ہے ۔
اس حوالے سے ماہر تعلیم ملک عبدالحفیظ کا کہنا تھا کہ آن لائن پاکستان کیلئے کوئی نئی نہیں ہے۔ مختلف لیولز نے دس بارہ سال پہلے ہی آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔ کورونا وائرس کے بعد لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن تعلیم کیلئے سب ذہنی طور پر تیار تھے۔
جہاں ایک طرف بچے آن لائن تعلیم حاصل کررہے ہیں وہیں دوسری طرف متوسط طبقے کے گھرانوں کے طلباء وطالبات سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔
ادھر سندھ حکومت نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات منسوخ کرکے طلبا کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ آئین میں تبدیلی کرکے بچوں کو پروموٹ کردیا جائے گا۔ آئندہ چھ ماہ تک اسکول نہیں کھلیں گے۔