May 15, 2020 05:08 pm
views : 235
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus death toll jumps to 803 in Pakistan, 37,218 persons infected
لاہور، ملک بھر میں کورونا سے مزید 33 افراد جاں بحق، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 803 ہوگئی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1430 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 13 ہزار 914، سندھ میں 14 ہزار 99، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 423، بلوچستان میں 2 ہزار 310، گلگت بلتستان میں 501، اسلام آباد میں 866 جبکہ آزاد کشمیر میں 105 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سندھ میں 243، پنجاب میں 234، خیبر پختونخوا میں 284، گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 30 اور اسلام آباد میں 7 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
کورونا کے حوالے سے ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس 2003ء میں سارس کے نام سے پہلا تھا، اس کے بعد اس نے دوبارہ 2013ء میں موذ کے نام سے سعودی عرب میں شہرت پائی اور اب 2020 میں کوڈ نائنٹن کی صورت میں سامنے آیا ہے۔