May 15, 2020 05:12 pm
views : 227
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan will soon start manufacturing coronavirus treatment medicine, Dr Zafar
اسلام آباد، پاکستان میں کورونا کی دواکی تیاری جلد شروع ہوجائےگی،ظفرمرزا
معاون خصوصی صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوروناوائرس کی ابھی ویکسین ہےنہ کوئی مستندعلاج ہے، تاہم امریکی دواساز کمپنی نےدوابناکرکہاہےیہ کوروناکی مؤثردواہے،7مارچ کووزیراعظم نے اس امریکی دواسازکمپنی کےحکام سےمیٹنگ کی ہے، بتایاگیاہےدواکےاستعمال سےمرض کی شدت میں30فیصدکمی آئی ہے۔
ظفرمرزا نے کہا کہ اس امریکی کمپنی نے پاکستانی کمپنی بی ایف بائیوسائنسز کو کورونا کی یہ دوائی بنانے کی اجازت دے دی ہے، دنیامیں5کمپنیوں کولائسنس دیاگیاہےجویہ دوابناسکیں گے، چندہفتوں میں پاکستان میں اس دواکی تیاری شروع ہوجائےگی، پاکستان سےیہ دوا127ممالک کو برآمد بھی کی جاسکےگی، دواکانام ری میڈیسویرہے جو انجکشن کی صورت میں ہے۔