May 15, 2020 05:26 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Karachi- Negligence in implementation of SOPs, people stormed markets as lockdown eased
کراچی، ایس او پیز پر عملدرآمد میں لاپرواہی، لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی عوام نے مارکیٹوں پر دھاوا بول دیا
بزرگوں سے سنا تھا ۔۔۔۔جان ہے تو جہان ہے ۔۔۔۔مگر
کيسي احتياط، کہاں کا سماجي فاصلہ۔۔۔
لاک ڈاؤن ميں نرمی کیا ہوئی عوام نے خريداري کے ليے مارکيٹوں پر دھاوا بول ديا۔
چند روز قبل ويران نظر آنے والي سڑکیں ,بازار اور مساجد ۔۔۔اب لوگوں سے بھرگئے۔
ہر کوئي عيد کي خريداري کا خواہشمند دکھائي ديا۔۔
چند روز قبل کراچی کے خاموش صدر کے علاقے میں۔۔۔۔ سخت گرمي اور روزے کےباوجود عوام کا سيلاب رہا۔۔
بازاروں کے اندر چھوٹی دکانوں پر
۔۔ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا خيال کسي کو نہيں
۔ تنگ گلیوں میں سماجی فاصلہ ہوا ہوگیا ۔۔
اس صورت حال میں ڈاکٹرز نے کرونا کیسیز کے بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا ۔
انتظامیہ کی ایس او پیس کی خلاف ورزی پر عبدالله ہارون روڈ پر واقع زینب مارکیٹ، وکٹوریہ مارکیٹ اور انٹرنیشنل مارکیٹ سیل کر دی گئی ۔
حکام کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کورونا ختم ہوگیا ۔۔ مہلک وائرس سے خود اور دوسروں کو
محفوظ رکھنےکیلئے حفاظتی تدابیر اپنانی ضروری ہیں۔