May 16, 2020 03:52 pm
views : 246
Location : Domestic Place
Karachi- COVID-19, Limited domestic flight operations resume
کراچی، اندرون ملک فضائی آپریشن شروع،ترجمان کے مطابق تمام طیاروں کو اڑان بھرنے سے پہلے مکمل طور پر ڈس انفکٹ کیا گیا
لاک ڈاؤن میں نرمی کے باعث اندرون ملک پروزایں شروع کردی گئیں۔ دوران سفر تمام مسافروں کیلئے ماسک پہننا اور سینیٹائزر کا استعمال لازم ہے۔جزوی بحالی کے بعد سیرین ایئر لائن کی پرواز ای آر 502 ایک بجے کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی جبکہ قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز پی کے 8304 کراچی سے لاہور کے لیے ڈیڑھ بجے روانہ ہوئی جس میں 84 مسافر موجود تھے۔
دونوں پروازوں کے مسافر کراچی ایئرپورٹ کے جناح ٹرمینل پر پہنچے ، لاہور اور اسلام آباد کی پروازوں کے مسافروں کو بورڈنگ پاس کا اجراء کیا گیا۔
کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت پاکستان کےواضح کردہ سماجی فاصلے کے ریگولیشنز پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے روانگی سے قبل کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والے مسافروں کی اسکریننگ کی گئی جبکہ سوشل ڈسٹنسنگ کا بھی خاص خیال رکھا جا رہا ہے ۔