May 16, 2020 04:04 pm
views : 236
Location : Domestic Place
Islamabad- budget Preparations, directing federal departments and ministries to reduce expenditure
اسلام آباد، آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں، وفاقی محکموں اور وزارتوں کو اخرجات کم کرنے ہدایت
آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں جاری ہیں، بجٹ آؤٹ لک سے متعلق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، وزارت خزانہ میں ہونے والے اجلاس میں نئے مالی سال کےبجٹ امور اور کورونا وباء کے اثرات پرغورکیا گیا اور آئی ایم ایف کےجائزےکےتناظرمیں بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔
مشیرخزانہ نے کہا کہ تمام وزارتیں اورمحکمے معیشت پراثرات کو مدنظررکھتےہوئےنئےبجٹ ، دستیاب وسائل کے استعمال اوراخراجات میں کمی کی تجاویز دیں۔
حفیظ شیخ کاکہناتھاکہ شریعہ بانڈز کے اجراکے پہلو پر بھی غور کرناچاہیے، پالیسی ریٹ میں کمی سےقرض ادائیگی کی مدمیں پچاس ارب کی بچت ہوگی۔