May 16, 2020 04:13 pm
views : 249
Location : Domestic Place
Lahore- will not support On amending NAB law, Shaikh Rasheed
لاہور، اپوزیشن میں دم نہیں اور 31 جولائی سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا، شیخ رشید
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا کے باوجود ٹرینیں چل رہی ہیں، وزیر اعظم کی اجازت ملنے کے 24 گھنٹوں میں ٹرینیں چلادیں گے۔ پیر تک اگر ٹرینیں چلانے کی اجازت نہ ملی تو پھر عید سے پہلے نہیں چلا سکتے کیونکہ عوام کی بھیڑ کو قابو میں نہیں کرسکیں گے۔ اب تک 24 کروڑ روپے کے آن لائن ٹکٹ خریدے جا چکے ہیں، ٹرینیں نہ چلیں تو عید کے 15 روز بعد ٹکٹوں کے پیسے واپس کردیں گے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ چوروں اور لٹیروں کو کھینچ کر رکھنا چاہیے، چھوٹی عید کے بعد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے گرفتاریاں ہوں گے۔ لاک ڈاوَن شہباز شریف کے لیے لاک اپ کا سامان ہے۔اگر مونس الہیٰ نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے تو اچھی بات ہے، چوہدری برادران گیلی جگہ پر پیر نہیں رکھتے، روایتی سیاست دان اقتدار کی سیاست کو ترجیح دیتے ہیں۔