May 16, 2020 04:17 pm
views : 251
Location : Domestic Place
Lahore- False NAB cases will not dampen our spirits, PML(N) Leaders
لاہور، حکومت کورونا سے نہیں اپوزیشن سے لڑ رہی ہے، لیگی رہنماء
لاہور میں نواز لیگ کی پریس کانفرنس میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 40 ارب ای اوبی آئی کی کرپشن کی نذرہوگئے۔،نیب کویہ کیوں نظرنہیں آتا۔ احسن اقبال نے کہا کہ لگتا ہے کہ وزیر اعظم کو کورونا وائرس کی ویکسین مل گئی ہے جس کا نام نیب ہے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت سیاسی انتقام لے کر وقت ضائع کررہی ہے۔ جب ہزاروں سرکاری اہل کار موجود ہیں تو ٹائیگر فورس بنانے کی کیا ضرورت تھی۔ ایازصادق نے حکومت اوراپوزیشن کےدرمیان نیب قوانین پر مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے نیب قوانین میں ترمیم کے بجائے اس ادارے ہی کو ختم ہوجانا چاہیے۔
ادھر وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ سیاست کوکاروبارکاذریعہ بنانےوالےعوام کومزیدگمراہ نہیں کرسکتے۔ ن لیگ کی قیادت اگرآپ بےگناہ ہیں توفکرکس بات کی؟سوالوں کےجواب دیں۔