May 16, 2020 04:20 pm
views : 245
Location : Domestic Place
Islamabad- PIA flight brings back over 250 stranded Pakistanis from Iraq
اسلام آباد، پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے عراق میں پھنسے 250 پاکستانیوں کی وطن واپسی
پاکستان انٹرنیشل ایئر لائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر وطن پہنچ گیا، پرواز پی کے 710 کے ذریعے 250 سے زائد مسافر اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے۔
مذکورہ مسافر آئل اینڈ گیس سیکٹر میں ملازم تھے اور کئی ماہ سے عراق میں محصور تھے۔
دارالحکومت آمد پر ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے تمام مسافروں کی طبی جانچ اور اسکریننگ کی جس کے بعد مسافروں کو مختص ہوٹلز کے قرنطینہ مراکز میں منتقل کردیا گیا۔تمام مسافروں کے کرونا وائرس ٹیسٹ کے نمونے حاصل کیے جائیں گے، ٹیسٹ کلیئر آنے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔