May 16, 2020 04:22 pm
views : 242
Location : Domestic Place
Karachi- FIA arrests member of RAW sleeper cell in Karachi
کراچی، بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا ایک اور افسر گرفتار
ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ نے کراچی میں غیر ملکی خفیہ نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے را کے نیٹ ورک کے لیے سرگرم اسپیشل برانچ پولیس کے افسر کو گرفتار کر لیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق گرفتار ملزم 1991 میں سندھ پولیس میں بھرتی ہوا تھا اور محمود صدیقی کی ہدایت پر ملزم کو رقم فراہم کی جاتی تھی۔ملزم سال 2008 میں را نیٹ ورک کی ٹریننگ کے لیے انڈیا بھی جا چکا ہے، ملزم ائرزپورٹ پر ساتھیوں کی آمدورفت میں سہولت کاری بھی کرتا تھا۔ملزم ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے، گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔
بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 6 مبینہ ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں، گرفتار ملزمان سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تحقیقات کر رہی ہے