May 17, 2020 02:20 pm
views : 252
Location : Different Places
Islamabad- PIA domestic flights resume with higher prices
اسلام آباد،اندرون ملک پروازیں شروع، ٹکٹ 10ہزار روپے مہنگا
ملکی فضائی آپریشن کی بحالی کے بعد اندرون ملک مسافروں کو لوڈ کم ہونے کی وجہ سے زائد کرایوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ذرائع
کے مطابق پی آئی اے سمیت نجی ایئر لائنز کے کرایوں میں ماضی کے مقابلے
میں توازن نہیں ہے، قومی ایئر لائن سمیت اجازت کے تحت ملکی پروازیں آپریٹ
کرنے والی نجی ایئر لائن کی جانب سے کرایوں میں فی ٹکٹ 10 ہزار روپے کا
اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد،کراچی، لاہور پشاور کیلیے دوطرفہ ٹکٹ
50سے 55 ہزار روپے میں فروخت ہوں گے،موجودہ صورتحال میں اندرون ملک پروازوں
پر سماجی فاصلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے 40 فیصد مسافروں کا لوڈ کم کیا
گیاہے،اور ایئر کرافٹ کی گنجائش سے آدھے مسافروں کو پروازوں میں بٹھایا
جارہاہے، مسافروں کی کم گنجائش کی وجہ سے سفر کرنے والے نئے مسافروں کو
اضافی کرایوں کا سامنا کربا پڑے گا، 16 مئی سے 5 مخصوص ایئر پورٹس پر
اندرون ملک مسافروں کو ہفتے میں 4 روز سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
کراچی،
لاہور، اسلام آباد، پشاوراور کوئٹہ کے لیے مسافروں اور فضائی میزبانوں کو
جاری ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا،مذکورہ معاملے پر ترجمان پی آئی
اے عبداﷲ خان کا کہنا ہے کہ کراچی تا اسلام آباد یا لاہور یک طرفہ کرایہ
بشمول ٹیکس 22،826 روپے سے شروع ہوتا ہے، کراچی تا پشاور یک طرفہ کرایہ
بشمول ٹیکس22،108 روپے سے شروع ہورہا ہے۔کراچی تا کوئٹہ اور کوئٹہ تا لاہور
یا اسلام آباد یک طرفہ کرایہ بشمول ٹیکس 14،448 روپے سے شروع ہورہا ہے،
حکومت سے مشاورت کے بعد تمام ایئرلائنز نے کرائے عوام کی سہولت کی خاطر
برابر رکھے ہیں۔