May 17, 2020 12:00 am
views : 235
Location : Different Places
Islamabad- Govt relaunches guidelines for rational use of PPE
اسلام آباد،کورونا وائرس کی وباء کے خلاف برسرِ پیکار شعبۂ صحت کے عظیم مجاہدوں کیلئے ’وی کیئر‘ مہم جاری،ظفرمرزا
وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے
صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے خلاف برسرِ
پیکار شعبۂ صحت کے عظیم مجاہدوں کیلئے ’وی کیئر‘ مہم جاری۔
ایک بیان
میں وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا
ہے کہ انفرادی حفاظتی سامان کے احسن استعمال پر رہنما اصول کا ازسرنو اجرا
کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)
کے تعاون سے حفاظتی سامان کے استعمال کیلئے ’ دستاویزی فلم‘ کا اجراء کیا
ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزاکا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر این ڈی ایم اے نے انفرادی حفاظتی سامان کی متواتر فراہمی یقینی بنائی ہے۔
وزیرِ
اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک لاکھ
فیلڈ ہیلتھ ورکرز کے لیے محدود دورانیے کے تربیتی کورسز کا آغاز کیا ہے۔