May 17, 2020 04:49 pm
views : 247
Location : Different Places
Lahore- Punjab government decides to allow Eid-ul-Fitr prayers in mosques and open fields
پنجاب، نماز عید مساجد، کھلے میدان میں ادا کرنے کی اجازت
پنجاب حکومت نے عیدالفطر مساجد اور کھلے میدان میں دونوں طرح سے ادا کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پنجاب حکومت نے عید الفطر کی نماز مساجد اور میدانوں میں دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ہوا ۔
راجہ بشارت نے کہا کہ عیدالفطر کی نماز مساجد اور کھلے میدان میں ایس او پیز کے تحت ادا کی جاسکے گی ۔
راجہ بشارت کے مطابق عیدالفطرکی نماز کےلئے فاصلہ رکھنا ضروری ہوگا۔
وزیر قانون نے بتایا کہ وزیراعلی سے باقاعدہ منظوری کے بعد ایس او پیز جاری کئے جائیں گے وزیراعلی کی منظوری کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔