May 17, 2020 04:40 pm
views : 250
Location : Domestic place
Karachi- Met Office Predicts Another Heatwave in Karachi
کراچی،عید پر گرمی کی لہر ملک بھر میں دیکھی جائے گی،محکمہ موسمیات
اگلے دو ہفتوں میں گرمی کی لہر ملک بھرکی طرح لاہورمیں بھی دیکھی جائیگی، آج بھی موسم خشک رہیگا۔عید پر گرمی کی لہر ملک بھر میں دیکھی جائے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور شہر میں اگلے 15 روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ صاحبزادہ خان کا کہنا تھا لاہور پر بھی موسم مہربان نہیں ہو گا، شہر 21 مئی سے 26 مئی تک گرمی کی لپیٹ میں رہے گا ۔اس دوران درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈکے درمیان ریکارڈ کیا جائے گا،مغربی ہوائوں کا سلسلہ اگلے 15 دن تک ملک میں نہ آنے سے عید پر بارش کا کوئی امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کر دیا، آج شہر میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال نہیں۔ ہیٹ ویو کے دوران شہر کا درجہ حرارت41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
شہر قائد میں ہیٹ ویو کا خطرہ آج ٹل گیا۔ شہر میں سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی نئی ایڈوائزری کے مطابق درمیانے درجے کا ہیٹ ویو 18 سے 21 مئی تک رہے گا۔۔ہیٹ ویو کے دوران شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں دن کے اوقات میں معطل رہیں گی جبکہ درجہ حرارت 41 ڈگری رہ سکتا ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندری ہواوں کی رفتار 20کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔