اسلام آباد، ہم نے معاشی سرگرمیوں اور کرونا کے خلاف حفاظتی اقدامات میں توازن رکھنا ہے،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان سے صدر وفاق ایوان ہائےصنعت وتجارت انجم نثار نے ملاقات کے دوران کرونا ریلیف فنڈ کے لیے 2 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔اس موقع پر نائب صدور ڈاکٹر محمد ارشد اور قیصر خان بھی موجود تھے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا کے پیش نظرحکومت نےصنعتوں کو کام جاری رکھنے کی سہولت دی،صنعت کار ملازمین کے لیے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فیصلے زمینی حقائق اور عوام کی حالت دیکھ کر کرنے ہیں، جب تک معیشت بحال نہیں ہوجاتی نادار طبقے کی مشکلات بڑھیں گی۔
وزیراعظم نے ایوان کی جانب سے کرونا ریلیف فنڈ میں عطیے کو سراہا۔