May 18, 2020 04:37 pm
views : 241
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Provincial Governments approach to Federal Government for reopening of all markets on Saturday, Sunday, SC
اسلام آباد، عدالت عظمیٰ نے ہفتے اوراتوار کو کاروبار بند رکھنے کا حکم کالعدم قرار دیدیا
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے کورونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جن چھوٹی مارکیٹوں کو کھولا گیا وہ کونسی ہیں؟ کیا زینب مارکیٹ اور راجہ بازار چھوٹی مارکیٹیں ہیں؟ کیا طارق روڈ اور صدر کا شمار بھی چھوٹی مارکیٹوں میں ہوتا ہے؟ باقی مارکیٹیں کھلی ہوں گی تو شاپنگ مالز بند کرنے کا کیا جواز ہے؟ چھوٹے تاجر کورونا کے بجائے بھوک سے ہی نہ مر جائیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا ہفتے اور اتوار کو سورج مغرب سے نکلتا ہے؟ کورونا وائرس ہفتے اور اتوار کو کہیں چلا نہیں جاتا، کیا وبا نے حکومتوں سے وعدہ کر رکھا ہے وہ ہفتہ اور اتوار کو نہیں آئے گی؟
چیف جسٹس نے کمشنر کراچی کو دکانیں اور مارکیٹیں سیل کرنے سے روکتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ دکانیں سیل کرنے کے بجائے ایس او پیز پر عمل کرائیں ، جو دکانیں سیل کی گئی ہیں انہیں بھی کھولنے کیلئے صوبائی حکومتیں وفاقی حکومت سے رجوع کریں۔