May 18, 2020 04:50 pm
views : 245
Location : Domestic Place
Islamabad- We will not allow the government to hide behind Corona, Ahsan Iqbal
اسلام آباد، حکومت کو کورونا کے پیچھے نہیں چھپنے دینگے، احسن اقبال کہتے ہیں ہم سے دھاندلی کے ذریعے حکومت چھین لی گئی
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم سے دھاندلی کے ذریعے حکومت چھین لی گئی، نواز شریف نے دفاع کیلئے بیرونی دباؤ کو مسترد کیا، نواز شریف نے عالمی دباؤ مسترد کر کے پاکستان کیلئے فیصلہ کیا، میئر اسلام آباد کو جھوٹے الزامات پر معطل کیا گیا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا ہم معیشت کو ناقابل تسخیر بنا رہے تھے، ہم کورونا سے پہلے معیشت کا لاک ڈاؤن بھگت چکے تھے، پی ٹی آئی معیشت کو مزید تباہ کرے گی، ہمیں نااہل حکومت سے کوئی توقع نہیں وہ معیشت بہتر کرے، یہ لوگ معیشت کو مزید تباہ تو کرسکتے ہیں، ٹھیک نہیں کرسکتے۔