May 18, 2020 05:08 pm
views : 228
Location : Domestic Place
Karachi- Mayor Karachi handed over kits and other items to DG Graveyard
کراچی، میئر کراچی نے قبرستانوں میں موجود گورکنوں کیلئے عطیہ کی گئی کٹس اور دیگر سامان ڈی جی قبرستان کے حوالے کردیا
میئر کراچی وسیم اختر نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے گورکنوں کیلئے عطیہ کی گئی کٹس اور دیگر سامان ڈی جی قبرستان اقبال پرویز کے حوالے کردیا۔
اس حوالے سے میئر کراچی کا کہنا تھا کہ قبرستان میں کام کرنے والوں کو گلاسز، سینی ٹائیزر، ماسک فراہم کئے جارہے ہیں جو کہ نجی این جی او نے فراہم کیا ہے کیونکہ شہری حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ ہمیں ڈونیٹ کررہے ہیں۔
کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کٹس اور دیگر سامان نجی این جی او کے تعاون سے مختلف قبرستانوں میں خدمات سرانجام دینے والے گورکنوں کی حفاظت کیلئے فراہم کیا گیا ہے۔جس میں گلوز، ماسک، سینی ٹائیزر اور گن تھرمامیٹر شامل ہیں۔