May 18, 2020 05:10 pm
views : 237
Location : Domestic Place
Karachi- Banana Price hikes in Ramadan
کراچی،کیلا 180 روپے فی درجن فروخت ہونے لگا، منافع خور بے لگام ہوگئے ، عوام پریشان
ماہ صیام سے قبل سستا بکنے والا کیلا رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مہنگا ہوگیا۔ ناجائز منافع خوروں نے کیلے کی قیمت میں اچانک ہوشرہا اضافہ کردیا جس کے نتیجے میں کیلا 180 روپے فی درجن بازار میں فروخت ہورہا ہے۔
اس حوالے سے ایک پھل فروش محمد غنی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کیلا پیچھے سے 120 روپے فی درجن کا آیا ہوا ہے اب ہم 150 میں بیچ رہے ہیں دس بیس نہ بچائیں تو کیا کریں۔
ناجائز منافع خور آسانی سے مہنگے داموں پھل فروخت کرنے میں مصروف عمل ہیں انہیں قابو کرنے والا کوئی نہیں ہے۔
ایک اور پھل فروش محمد عظیم نے بتایا کہ کیلے کے دام منڈی والے بڑھاتے ہیں پھر ہم مہنگا بیچتے ہیں اگر وہ ہمیں سستا دیں تو ہم بھی سستا دیں گے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب کاروبار ختم ہوگیا۔