May 19, 2020 04:54 pm
views : 238
Location : domestic place
Karachi- Coronavirus death toll jumps to 939 in Pakistan, 43,966 persons infected
کراچی، کورونا مزید 36 زندگیاں نگل گیا، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 939 ہوگئی جبکہ کورونا متاثرین کی تعداد 43 ہزار 966 تک جاپہنچی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24
گھنٹوں کے دوران 1841 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 15 ہزار 976، سندھ
میں 17 ہزار 241، خیبر پختونخوا میں 6 ہزار 230، بلوچستان میں 2 ہزار 820،
گلگت بلتستان میں 550، اسلام آباد میں ایک ہزار 34 جبکہ آزاد کشمیر میں 115
کیسز رپورٹ ہوئے۔
سندھ میں 280، پنجاب میں 273، خیبر پختونخوا میں 334،
گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 38 اور اسلام آباد میں 9 مریض جان سے
ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج
جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔