May 19, 2020 05:05 pm
views : 240
Location : domestic place
Peshawar- Putting Shehbaz Sharif on ECL under consideration: Sheikh Rashid
پشاور، شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ زیر غور ہے، شیخ
رشید
پشاور میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹرینیں
چلانے کی اجازت گزشتہ روز ملی۔ پشاورسے 3 ٹرینیں چلا رہے ہیں، ضرورت ہوئی
تو پشاور کیلئے ایک اور ٹرین کا اضافہ کریں گے۔ ٹرینوں میں 60 فیصد سواریاں
لے کر جا رہے ہیں۔
ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا
کہ عمران خا ن پانچ سال پورے کریں گے۔ شہبازشریف کا کیس بہت سنجیدہ ہے، ان
کا نام ای سی ایل میں ڈٓالنے کا معاملہ زیر غور ہے۔ نیب آرڈیننس میں
ترامیم اتنی جلدی نہیں آ رہیں، 31 مئی تک نیب دونوں جانب جھاڑو پھیر دے
گا۔