May 19, 2020 05:07 pm
views : 238
Location : domestic place
Karachi- PTI leaders demand Governor's rule in Sindh
کراچی، تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سندھ میں گورنر راج کا مطالبہ کردیا
پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آرٹیکل
245 کے تحت صدر پاکستان کو اختیار دیا گیا ہے کہ جب وہ محسوس کریں پیسے کا
درست استعمال نہیں ہو رہا وہ فنانشل ایمرجنسی نافذ کر دیں گے، وزیراعلیٰ
روزانہ میٹنگ میں بیٹھتے ہیں وفاق سے جو چاہئے مانگیں۔ ڈاکٹروں کو مریضوں
کی خدمت کر کےعبادت کا بہترین موقع ملا ہے، عوام کا ڈاکٹروں پر حق ہے۔
فردوس
شمیم نقوی کا کہنا تھا چیف جسٹس کے فیصلے نے ثابت کر دیا سندھ حکومت غلط
ہے، آج کا یہ وطیرہ ہے کوئی گولی لگنے سے بھی مر جائے تو اسے کورونا کیس
کہہ دیا جاتا ہے، کراچی میں 2007 سے ایک بوند پانی کا اضافہ نہیں کیا، ۔
حلیم
عادل شیخ نے کہا کہ سب سے زیادہ اینٹی کرپشن کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کیے
گئے، پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی میں نیلسن منڈیلا بن جاتی ہے، لاڑکانہ کو
ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، بھٹو کے وارثوں سے بدلا لیا جا رہا ہے