May 19, 2020 05:11 pm
views : 244
Location : domestic place
Karachi- Order to open shopping malls, Sindh letter to the federation for implementation
کراچی، شاپنگ مالز کھولنے کاحکم، عملدرآمد کیلئے سندھ کا وفاق کو خط
محکمہ داخلہ سندھ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے وفاق کو خط ارسال کردیا ہے جس
میں سندھ حکومت نے شاپنگ مالز کھولنے سے متعلق وفاقی حکومت سے تجاویز
مانگی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا
کہ شاپنگ مالز 31مئی تک بند رہیں گے۔ کسی صوبے کے انفرادی فیصلے اور وزارت
صحت سے اجازت کے بارے میں سندھ کو آگاہ نہیں کیاگیا۔
خط میں کہا گیا
ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ بھی ہورہا ہے
لہٰذا عدالت عظمیٰ کے شاپنگ مالز سے متعلق فیصلے کی روشنی میں فوری احکامات
جاری کیے جائیں تاکہ اقدامات کیے جاسکیں۔