May 19, 2020 05:14 pm
views : 252
Location : domestic place
Karachi- Camel Ban says that due to corona virus, lockdown has caused severe economic hardship.
کراچی، اپنی اور اونٹوں کی خوراک کا حصول دشوار ہوگیا، اونٹ بان
اونٹ بانوں کے مطابق کلفٹن کراچی کے ساحل پر روزی کمانے والے وہ کل 70
ساربان ہیں جن کے پاس تقریباً 50 اونٹ ہیں جو کئی دہائیوں سے یہاں کام کرکے
اپنا گزر بسر کرلیا کرتے تھے لیکن ان کی زندگی میں یہ پہلا موقع آیا ہے کہ
وہ ان کے اہلخانہ اور اونٹ دو ماہ سے کھانے تک کو ترس گئے ہیں۔
ایک
اونٹ بان کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ ان کے اونٹ بھی بھوک کا شکار ہیں کیوں
کہ ایک اونٹ کی غذا پر یومیہ تقریباً 400 روپے صرف ہوتے ہیں جس کی فراہمی
ان حالات میں ان کیلئے ممکن نہیں رہی جس کے باعث جنگلی جھاڑیاں کاٹ کر
اونٹوں کو دی جارہی ہیں۔
ایک اور اونٹ بان نے بتایا کہ اب انہیں خود اور
اونٹوں کیلئے خوراک کوئی ادھار میں بھی نہیں دے رہا، جس کے باعث وہ سخت
پریشانی کا شکار ہیں۔
اونٹ بانوں کا کہنا تھا کہ وہ نا تو بھیک مانگنے
کے عادی ہیں اور نہ ہی انہیں یہ بات اچھی لگتی ہے تاہم موجودہ حالات کے پیش
نظر اگر حکومت ان کی کچھ امداد کردے تو ان کی مشکلات میں کمی آسکتی ہے
اینیمیل پروٹیکشن سیل کی عہدیدار عائشہ چندریگرکا کہنا تھا کہ