May 19, 2020 05:19 pm
views : 256
Location : domestic place
Karachi- Gold price rose by Rs 2,000
کراچی، سونے کی قیمت ایک ہی دن میں 2000 روپے فی تولہ بڑھ گئی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 43 ڈالر کا اضافہ
ہوگیا اور فی اونس سونے کی قیمت بڑھ کر 1762 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی،
دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کے روز فی تولہ اور دس
گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2000 روپے اور 1715 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں
میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور،
اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت
بڑھ کر 97 ہزار اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 83 ہزار 162 کی سطح
پر آگئی، اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کے اضافے سے
1050روپےاور فی دس گرام چاندی کی قیمت 42 روپے86 پیسے کے اضافے سے900
روپے20 پیسے کی سطح پر آگئی۔