May 20, 2020 05:16 pm
views : 246
Location : domestic place
Islamabad- PM orders probe against institutions
کراچی، سٹیزن پورٹل سے شہری غیر مطمئن، وزیراعظم کا اداروں کیخلاف تحقیقات کا حکم
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم آفس میں قائم شکایات سیل پر شہریوں نے شکایات کے حل پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جس پر وزیراعظم عمران خان نے اداروں کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر ایک لاکھ 6 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یکم جنوری سے 30 اپریل تک حل کی جانے والی شکایات کو مرحلہ وار کھولا جائے گا اور ان کا میرٹ پر حل یقینی بنایا جائے گا۔وفاق سے 12340، پنجاب سے 17661، بلوچستان سے 482، سندھ سے 3256 اور خیبر پختونخوا سے 5346 شکایات دوبارہ کھولی جائیں گی۔
شہری اداروں کی جانب سے شکایات کے حل پر مطمئن نہیں تھے پھر بھی شہریوں کی شکایات کے حل سے متعلق اداروں نے غلط بیانی کی۔