May 20, 2020 05:19 pm
views : 242
Location : domestic place
Rawalpindi- No one involved in sugar scandal will survive, Sheikh Rashid
راولپنڈی، چینی اسکینڈل میں ملوث کوئی شخص نہیں بچےگا، شیخ رشید احمد
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ 31 جولائی تک بہت تحقیقات ہوں گی، جھاڑو پھرےگی۔جب تک وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ وزیرِ اعظم عمران خان ہیں، کسی کارکردگی کی ضرورت نہیں۔
وفاقی وزیرِ ریلوے کا یہ بھی کہنا ہےکہ آن لائن ٹکٹنگ پر بہت سارے لوگوں کا اعتراض ہے، ٹرین کی بحالی پر سندھ حکومت نے عملاً کوئی اعتراض نہیں کیا۔
انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کی کارکردگی اچھی ہے، شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں جا رہا ہے، وہ ٹارزن بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی پی پی کے حوالے سے کمیٹی بن گئی ہے، چینی والے آٹے والے سب عوام کے سامنے بے نقاب ہوں گے۔