May 20, 2020 05:22 pm
views : 249
Location : domestic place
Islamabad- PM decides to give administrative powers of Tiger Force to Governor Sindh
اسلام آباد، گورنر سندھ کل ٹائیگر فورس کے 1 لاکھ 54 ہزار نوجوانوں کو لیڈ کرینگے، عثمان ڈار
وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ٹائیگر فورس میں سب سے زیادہ رضاکار پنجاب سے ہیں، احساس امدادی کیش، قرنطینہ سینٹرز پر ٹائیگر فورس نے خدمات دیں، یوٹیلٹی سٹورز پر ٹائیگر فورس کے نوجوانوں نے ذمہ داریاں سر انجام دیں، ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، لاک ڈاؤن میں ٹائیگر فورس کی راشن گھر گھر پہنچانے کی ذمہ داری تھی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا عید کے بعد ٹائیگر فورس کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ کر رہے ہیں، بلاول اسمبلی میں وزیراعظم کو یکجہتی کی دعوت دیتے ہیں، سندھ میں پیپلزپارٹی کا دہرا معیار کیوں ہے ؟ سندھ میں پیپلز پارٹی نے ایک لاکھ 54 ہزار نوجوانوں کو کیوں روکا ؟