May 21, 2020 04:42 pm
views : 238
Location : domestic place
Karachi- Pakistan coronavirus deaths surpass 1,000 mark as cases rise to 48,091
کراچی، کورونا مزید 32 زندگیاں نگل گیا، 1017 اموات، وائرس سے 48 ہزار 91 افراد متاثر ہوگئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2193 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 17 ہزار 382، سندھ میں 18 ہزار 964، خیبر پختونخوا میں 6 ہزار 815، بلوچستان میں 2 ہزار 968، گلگت بلتستان میں 579، اسلام آباد میں ایک ہزار 235 جبکہ آزاد کشمیر میں 148 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سندھ میں 316، پنجاب میں 297، خیبر پختونخوا میں 351، گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 38 اور اسلام آباد میں 10 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔