May 21, 2020 04:49 pm
views : 248
Location : domestic place
Islamabad- Sugar inquiry commission's report presented in Federal Cabinet
اسلام آباد، شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی،انکوائری کمیشن کو جمعرات تک کی مہلت دی گئی تھی
ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی۔اس سے پہلے انکوائری کمیشن چینی سبسڈی کے معاملے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وفاقی وزیر اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کمیشن کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔
انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے لیے 25 اپریل کی پہلی ڈیڈ لائن دی گئی تھی تاہم کمیشن کی استدعا پر کابینہ نے مدت میں توسیع کی، توسیع کے بعد رپورٹ مئی کے تیسرے ہفتے میں آنی تھی لیکن ایک بار پھر مزید مہلت مانگی گئی جس کے بعد انکوائری کمیشن کو جمعرات تک کی مہلت دی گئی تھی۔