May 21, 2020 04:51 pm
views : 232
Location : domestic place
Karachi- CM Sindh dedicates this year to frontline workers
کراچی، مارکیٹیں کھلنے کے ایک ماہ بعد اموات میں بھی اضافہ ہوگا، وزیر اعلیٰ سندھ کی عوام سے عید گھروں پر منانے کی اپیل
کورونا کی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا سندھ میں ڈاکٹرز اور نرسز سمیت طبی عملے کے 364 افراد متاثر ہوئے، 7 ڈاکٹرز کورونا سے شہید بھی ہوئے۔صوبے میں کورونا سے 274 پولیس اہل کار اور 20 رینجرز اہلکار متاثر ہوئے ہیں جب کہ 5 پولیس اہلکاروں کی کورنا کے باعث شہادت بھی ہوئی۔
وفاقی وزراء اور سندھ میں اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے کی جانے والی تنقید کے حوالے سے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہا جا رہا ہے کہ سیاست کر رہا ہوں، ہاں میں لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے سیاست کر رہا ہوں۔لسانی رنگ دیا گیا کہ کراچی سے دشمنی کی جا رہی ہے، میں بتاؤں گا کہ معیشت کے اعداد وشمارمیں کیسے فراڈ کیا گیا؟
انھوں نے کہا کہ جہاں کیسز زیادہ ہوں گے وہاں اقدامات بھی زیادہ لیے جائیں گے، میڈیا دکھا رہا ہے کہ لوگ بازاروں میں شاپنگ کر رہے ہیں، مارکیٹیں کھلنے کے ایک ماہ بعد اموات بھی زیادہ ہوں گی۔میں نے بھی اس عید پر کپڑے نہیں سلوائے، اس موقعے پر کیسے عید منا سکتا ہوں؟