کراچی، کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے معطل شدہ ٹرین سروس آپریشن بحال کردیا گیا
پاکستان ریلوے کے مطابق کراچی سےعوام ایکسپریس دس بجے پشاورکےلیےروانہ ہوگی۔20مئی کوکراچی سےراولپنڈی کےلیےتیزگام کی روانگی شام6بجےشیڈول ہے۔خیبرمیل کراچی سےپشاورکےلیےرات 11بجےروانہ ہوگی۔گرین لائن کراچی سےاسلام آباد کےلیےبدھ کی رات 9بجےروانہ ہوگی۔کراچی سے راولپنڈی کےلیےپاکستان ایکسپریس دوپہرایک بجےروانہ ہوگی۔کراچی سےلاہورکےلیےپاک بزنس 20مئی کوشام چار بجےروانہ ہوگی۔قراقرم ایکسپریس کراچی سے لاہورکےلیےدوپہرتین بجےروانہ ہوگی۔کراچی سےلاہورکےلیےشاہ حسین ایکسپریس بدھ کوشام 7بجےروانہ ہوگی۔
اس حوالے سے چیئرمین پاکستان ریلوے حبیب الرحمن گیلانی کا کہنا تھا کہ
اسٹیشنز پر میڈیکل آفیسرز اور سماجی فاصلےکویقینی بنانےکیلیےعملہ موجودہوگا۔واضح رہے کہ مختلف اسٹیشنزپرسینیٹائزواک تھروگیٹ نصب ہیں اورمسافروں کاٹیمرپیچرچیک کیاجارہاہے۔