May 21, 2020 05:08 pm
views : 242
Location : domestic place
Karachi- Mango prices hike in beginning
کراچی، پھلوں کے بادشاہ آم کی بازاروں میں انٹری، چونسہ 120 روپے اور لنگڑا آم 150 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا
پھلوں کے بادشاہ آم نے بازاروں میں انٹری تو دیدی ہے تاہم اس مرتبہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث خلاف توقع آم پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں شاذونادر ہی دکھائی دے رہاہے لیکن اسکے باوجود برآمد کنندگان پھلوں کے بادشاہ کو برآمد کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ملک میں آم کی پیداوارکی اوسطا شرح 18 لاکھ ٹن رہی ہے۔ تاہم اس سال موسمی تبدیلی کی وجہ سے پیداوار میں 30 فیصد کمی کا سامنا ہے۔اسں سیزن میں لگ بھگ ایک لاکھ ٹن آم برآمد ہوگا۔
اس حوالے سے ایک آم فروش محمد خلیل کا کہنا تھا کہ
رواں سیزن میں ایک لاکھ ٹن آم کی برآمد سےملک کو 8 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔
ایک اور آم فروش غلام صابر نے بتایا کہ