May 21, 2020 05:17 pm
views : 240
Location : domestic place
Karachi- Malls and Shopping Center reopen
کراچی،مالز اور مارکیٹیں کھلنے کے بعد عوام کا بے پناہ رش، انتظامیہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے میں کوشاں
دو مہینے سے زیادہ بندش کے بعد بالآخر شاپنگ مالز اور بازاروں کو عوام کی سہولت کے پیش نظر کھول دیا گیا تاہم شاپنگ مالز اور بازاروں میں عوام کا غیر معمولی ہجوم دیکھا جارہا ہے۔
خریداری میں مصروف ایک شہری محمد فیصل کا کہنا تھا کہ
عید میں محض چند دن باقی رہنے کی وجہ سے عوام تمام ایس او پیز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے خریداری کرنے میں مصروف ہیں ایسے عالم میں مالزاور بازار انتظامیہ بھی اتنے بڑے عوامی مجمے میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
بازار میں شاپنگ کرنے والے ایک اور شخص زبیر نذیر کا کہنا تھا کہ
مارکیٹ کھلنے کے ایک ماہ بعد سے اموات میں اضافے کے خدشات کا اظہار کرنے کی سندھ حکومت کو اس ضمن میں مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔