کراچی، ایئر پورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جہاز میں عملے سمیت 107 مسافر سوار تھے
پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 8303 کو حادثہ ماڈل کالونی کے علاقے میں پیش آیا، سول ایوی ایشن کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی،جہاز میں عملے کے 9 ارکان سمیت 98 مسافر سوار تھے۔ عملے میں سجاد گل، عثمان اعظم، فرید احمد، عبدالقیوم، ملک عرفان، مدیحہ اکرام، آمنہ عرفان اور عاصمہ شہزادی شامل ہیں۔ حادثے میں 10 سے زائد رہائشی افراد کو زندہ نکال لیا گیا، طیارے کے مسافروں کی فہرست میں فتح عبداللہ، عبدالرحیم، کاشف افضال، شبیر احمد، رضوان احمد، بلال احمد، یاسمین اکبانی، فروا علی، ارغمان علی شامل ہیں، فروہ علی، ارمغان اعلی، فوزیہ ارجمند، محمد اسلم بھی شامل ہیں۔
پاک فوج اور رینجرز کے دستوں نے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن شروع کر دیا، پاک فوج اور سندھ رینجرز سول انتظامیہ کو اعانت فراہم کر رہے ہیں۔
دوسری طرف صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف نے طیارے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران کان نے طیارے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔